کیا واٹس ایپ سے میسجز ڈیلیٹ کرکے آپ یہ سمجھ رہے ہیں وہ ختم ہوگئے - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

6/9/20

کیا واٹس ایپ سے میسجز ڈیلیٹ کرکے آپ یہ سمجھ رہے ہیں وہ ختم ہوگئے


 بہت سے لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ  واٹس ایپ پر جو پیغامات ایک بار ڈیلیٹ کر دیئے جاتے ہیں وہ آپ دوبارہ بھی دیکھ سکتے ہیں اور یہ طریقہ آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز دونوں پر کارگر ثابت ہوتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے واٹس ایپ سے میسجز ڈیلیٹ کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔
ماہرین نے ان میسجز کو واپس لانے کا طریقہ یہ بتایا ہے کہ  اپنے واٹس ایپ، آئی فون یا اینڈرائیڈ فون سے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن اَن انسٹال کریں اور اسےپلے سٹور سے دوبارہ انسٹال کریں۔ دوبارہ انسٹال کرنے کے بعد لاگ ان ہوں اور * بیک اپ * سے ’ری سٹور آل چیٹس کا آپشن منتخب کریں۔ آپ کے تمام پرانے ڈیلیٹ کیے ہوئے میسجز واپس  آ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آپ واٹس ایپ سے جو کچھ بھی بھیجتے یا وصول کرتے ہیں اسے ہر روز رات  دو بجے واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن کے بیک اپ میں محفوظ کر لیتا ہے اور آپ کے تمام پیغامات کا لاگ بنتا رہتا ہے جسے آپ اس طریقہ سے باآسانی واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

1 comment:

Post Bottom Ad

Pages