واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے صارفین ایک عرصہ سے جس کا انتظار کررہے ہیں
اب صارفین اپنے اکاونٹ کو ایک سے زیادہ دیوائسز پر استعمال کرسکیں گے
واٹس ایپ نے گزشتہ کچھ عرصہ میں بہت سے نئے فیچر متعارف کروائے جیسے گروپ ویڈیو چیٹ کی تعداد چار سے بڑھا کر اٹھ کردی گئی تھی اور کیو آر کوڈ سے کانٹیکٹس کو ایڈ کرنے اور انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ بیٹا ورژن میں پیش کیے۔
مگر اس سال کا سب سے اہم ترین فیچرواٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر استعمال کرنا ہوگا
دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ ہے جو ایس ایم ایس کی جگہ لے چکی ہے لیکن اس کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ صارف اپنے اکاونٹ کو ایک سے زیادہ موبائلز میں استعمال نہیں کرسکتا۔
کسی بھی دوسری ڈیوائس میں نئے سرے سے سائن اپ ہونا پڑتا ہے جبکہ فیس بک کی دوسری ایپ میسنجر کو متعدد ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس فیچر کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال سے کام ہورہا تھا مگر اب واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بتایا ہے کہ اب یہ فیچر بیٹا ورژن کی جانب پیششرفت کررہا ہے ۔امید ہے کہ اسی سال اسے متعارف کروا دیا جائے گا
یہی فیچر ٹیلیگرام میسجنگ ایپ مٰیں پہلے سے ہی موجود ہے جس میں کلاﺅڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے صارفین کے لیے ایک اکاﺅنٹ سے کئی ڈیوائسز پر بیک وقت لاگ ان ہونا ممکن بنایا گیاہے۔







No comments:
Post a Comment