نان فائلرز والدین کے بچے سکول فیس پر سو فیصد ٹیکس دیں
گے وفاقی حکومت کا فیصلہ
اسکول کی فیس پر سو فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس سال کے
بجٹ میں نان فائلرز والدین کے بچوں کی فیس پر سو فیصد ٹیکس عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش
کرتے ہوئے کہا کہ وہ نان فائلر والدین جو سالانہ دو لاکھ روپے تک فیس ادا کرتے
ہیں انہیں سو فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
لیکن فائلرزوالدین کے ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ وہی فیس ادا
کریں گے جو پہلے کر رہے تھے البتہ اگر ان کے بچوں کی فیس دو لاکھ سے
بڑھ جاتی ہے تو انہیں پانچ فیصد اضافی انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو سال کے آخر
میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے ہوے ریفنڈ کلیم کیا جاسکے گا ۔







No comments:
Post a Comment