وی پی این کا استعمال کرنے والے صارفین کے خلا ف کاروائی ہوگی: پی ٹی اے - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

6/9/20

وی پی این کا استعمال کرنے والے صارفین کے خلا ف کاروائی ہوگی: پی ٹی اے





پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے غیر تصدیق شدہ ( وی پی این) کےاستعمال کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے
پی ٹی اے نے  اخبارات میں پبلک نوٹس کے ذریعے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اپنی وی پی این رجسٹرڈ کروائیں۔  اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کمیونیکیشن کیلئے ایسے ذرائع کا استعمال نہ کیا جائے جس سے صارف کی شناخت چھپ جائے کیونکہ یہ پی ٹی اے ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے۔ وہ صارفین جنہیں اپنے قانونی مقاصد کیلئے وی پی این کے استعمال کی ضرورت  ہے انہیں اپنی وی پی این 30 جون تک پی ٹی اے سے رجسٹرڈ کروانا ہوگی۔


پی ٹی اے کی جانب سے یہ وارننگ بھی دی گئی ہے کہ ایسے تمام صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو غیر تصدیق شدہ وی پی این کے غیر قانونی استعمال میں ملوث پائے گئے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages