کووِڈ 19 کیا ہے؟ وزیر مملکت کا ایسا جواب خود کو ہنسنے سے روک سکتے ہو تو روک لو - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

6/21/20

کووِڈ 19 کیا ہے؟ وزیر مملکت کا ایسا جواب خود کو ہنسنے سے روک سکتے ہو تو روک لو





یوں تو وفاقی حکومت پر یہ الزام لگایا جاتا  ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی آگاہی 
کے حوالے سے صحیح طریقے سے کام نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ وبا پھیلتی جا رہی 
ہے ۔ حکومت پر لگنے والے اس الزام میں کتنی صداقت ہے اس کا اندازہ   وزیر 
مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل صاحبہ کی کوڈ 19 کی تشریح سے لگایا جاسکتا 
وزیر مملکت زرتاج گل نے  پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 
 کووڈ 19 کا  مطلب  اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی 
طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔ جس ملک کی وزیر کو کووڈ 19 سے اتنی زیادہ آگاہی 
ہو تو اس ملک کی عوام کا ہر فرد یقیناً ڈاکٹر ہو گا۔
 چین کے شہر ووہان سے 2019 میں شروع ہونے والی اس وبا کو پہلے نوول کورونا 
وائرس کا نام دیا گیا تھا لیکن ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو علاقائی تعصبات سے  پاک رکھنے 
کیلئے اسے کووڈ 19 کا نیا نام دے دیا 
 ڈبلیو ایچ کے سربراہ نے جس پریس کانفرنس میں اس نئے نام کا اعلان کیا تھا اس 
میں انہوں نے اس بات کی بھی  وضاحت کی  کہ نوول کورونا وائرس کو کووڈ  19 کا 
نام دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس کا نہ تو کسی مخصوص علاقے سے کوئی تعلق ہے نہ 
ہی  انسانوں یا جانوروں سے کوئی وابستگی ۔  اس سے پہلے چین پر الزام لگایا جارہا تھا 
کہ یہ وبا چین سے پھیلی ہے 
 COVID-19  
COVID-19 is a disease caused by a new strain of coronavirus. ‘CO’ stands for corona, ‘VI’ for virus, and ‘D’ for disease. Formerly, this disease was referred to as ‘2019 novel coronavirus’ or ‘2019-nCoV.’ The COVID-19 virus is a new virus linked to the same family of viruses as Severe Acute Respiratory Syndrome (SARS) and some types of common cold
                                        

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages