یا تو دنیا پاگل ہے یہ پھر یہ انڈین میڈیا
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انڈین رپورٹر ایک دہشت گرد کو دکھا رہا ہے جو کہ قریبی گاؤں میں حملہ کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹنگ کے دوران دہشتگرد اس کے پاس سے گزرتا ہے اور اسے کچھ نہیں کہتا جیسے اس کے ماموں کا بیٹا ہو۔ لیکن اسی وجہ سے یہ رپورٹر خوب مزاق کا نشانہ بنا۔
ویڈیو ملاحضہ کیجئے
اس ویڈیو میں انڈین رپورٹردعوی کرتا ہے کہ یہ دہشت گرد کسی گاوں پر حملہ کرنے جارہا ہے اور انڈین آرمی اس کے پیچھے ہے اور تاثر اس طرح دیتا ہے کہ جیسے میدان جنگ میں کھڑا ہو ۔
کچھ عرصہ قبل بھی انڈین ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کے ایک لائیو شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا وائرل ہوا تھا
جس میں بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے ٹی وی شو کے دوران بھارتی صحافی بٹا جی تلوار اور تیردکھا کر پاکستانی صحافی افتخار چوہدری کو گالیاں دے رہے ہیں اور پاکستانیوں کو مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہےہیں ۔ کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹی وی چینل اور ارنب گوسوامی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹی وی چینل کو کارٹون نیٹ ورک قرار دے دیا ۔
پاکستانی صحافی بھی غصے میں پینسل کو ہتھیار کی طرح دکھاتے ہوے دھمکیاں دیتے ہیں۔ اس میں انڈین انتہا پسند صحافی ارنب پاکستانی صحافی افتخار چوہدری کو کہتے ہیں کہ آپ کا ذہنی توازن خراب ہو گیا ہے ۔ جبکہ بھارتی فوج کے میجر ریٹائرڈ گور آریا بھی پاکستانی صحافی پر تنقید کرتے ہیں۔ اس کلپ پر بھی بھارتی میڈیا کوسخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اب وائرل ہونے والا کلپ بھی بھارتی میڈیا کا مذاق بنوا رہا ہے۔







No comments:
Post a Comment