خوشخبری حکومت پنجاب کا نئے اور پرانے کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرض دینے کا فیصلہ - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

8/2/20

خوشخبری حکومت پنجاب کا نئے اور پرانے کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرض دینے کا فیصلہ



کورونا کی وجہ سے ملک میں چھوٹا کاروباری طبقہ کافی متاثر ہوا ہے اور لوگ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں جو سرمایہ کاروبار میں لگایا ہوا تھا وہ گھریلو اخراجات میں استعمال ہو گیا ۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے حکومت پنجاب نے صوبہ کی معاشی  بحالی کیلیے سستے اور آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ صنعت نے سمری وزیراعلی کوبھجوا کر منظوریحاصل کرلی ہے۔

صوبہ میں معیشت کی بحالی کے لئے لوگوں کو   5 لاکھ سے 50لاکھ روپے تک کے سستے اور آسان  چھوٹے قرضے  دیے جائیں گے ۔ یہ قرضے نہ صرف نئے کاروبار کے لئے دیے جائیں گے بلکہ ایسے افراد جن کے کاروبار کورونا کی  وجہ سے متاثر ہوئے ہیں وہ بھی اس اسکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

اس مقصد کے لئے  حکومت کی جانب سے 20 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں  ۔ اس میں  حکومت پنجاب کی طرف  سے ساڑھے نو ارب روپے جبکہ  ساڑھے دس ارب روپے بنک آف پنجاب کی طرف سے دیئے جائیں گ۔اس بارے میں محکمہ صنعت کی جانب سے حکمت عملی طے کرلی گئی

وزیر صنعت اسلم اقبال نے بتایا کہ عید کے بعد شروع کی  جانے والی اس اسکیم کے لئے بڑی حد تک کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے  نہ صرف لوگوں کو روزگا ملے گا جبکہ چھوٹی صنعتوں سے لوگ اپنا روزگار خود پید ا کرسکیں گے اور یہی چھوٹی صنعتیں بعدمیں بڑی صنعتوں میں تبدیل ہوں گی جس سے  نہ صرف ملک میں خوشحالی آئیگی بلکہ حکومت کو ریونیو بھی ملے گا۔

کورونا کی وجہ سے ملک میں چھوٹا کاروباری طبقہ کافی متاثر ہوا ہے اور لوگ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں جو سرمایہ کاروبار میں لگایا ہوا تھا وہ گھریلو اخراجات میں استعمال ہو گیا ۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے حکومت پنجاب نے صوبہ کی معاشی  بحالی کیلیے سستے اور آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ صنعت نے سمری وزیراعلی کوبھجوا کر منظوریحاصل کرلی ہے

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages