ایک پاپڑفروش سے شہبازشریف اور اس کی فیملی کے اکاونٹ میں کروڑوں منتقل ہونے کا انکشاف - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

7/17/20

ایک پاپڑفروش سے شہبازشریف اور اس کی فیملی کے اکاونٹ میں کروڑوں منتقل ہونے کا انکشاف






 نیب کی تحقیقات میں  بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے ریکارڈ حاصل کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف  ہوا ہے ایک پاپڑ فروش بھی  مسلم لیگ (ن ) کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب  میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کو  کروڑوں روپے اکاؤنٹس میں منتقل کر تا رہا۔ 
نیب دستاویزات کے مطابق جو رپورٹ تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے حاصل کی ان کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے 13 لاکھ 69 ہزار 915 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے یہ پیسے 12 ٹرانزیکشن میں بھیجے گئے اور ہر ٹرانزیکشن میں پاکستانی 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بھیجے گئے۔ منظور پاپڑ فروش کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں
نیب دستاویزات کے مطابق ٹرانزیکشن حمزہ شہباز،سلمان شہباز، اور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئیں۔ سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں جبکہ حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں اوررابعہ عمران کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتی ہے

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages