سب کی آنکھوں کے سامنے صرف 30 سیکنڈ میں بینک سے 10 لاکھ کی چوری 10 سالہ بچے کا کمال
انڈیا میں ایک 10 سالہ بچے نے بینک سے 10 لاکھ چوری کر لئے اور وہ بھی صرف 30 سیکنڈ میں۔ ٹائمز آف
انڈیا کے مطابق اس بچے کا تعلق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع نیمچ سے ہے ۔بچہ دن 11بجے کوآپریٹو بینک کی ایک برانچ میں گھسا اور کیشیئرکےکیبن میں چلا
گیا۔ اگرچہ سامنے لوگوں کی قطار لگی ہوئی تھی لیکن اس نے اپنے چھوٹے قد کا فائدہ اٹھایا اور کاوئٹر کی اوٹ میں چھپ گیا۔ بینک کے عملہ سمیت کسی کو بھی علم نہ ہو سکا کہ ان کی ناک کے نیچے واردات ہو رہی ہے۔
یہ تو بھلا ہو سی سی ٹی وی کمیرہ کا جس نے بچے کی تمام حرکات نوٹ کر لیں
سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے پاس ایک
بیگ ہے اور وہ جلدی جلدی نوٹوں کی کئی گڈیاں اس بیگ میں ڈال کر آسانی سے
باہر چلا گیا اور اس کام میں اسے صرف 30 سیکنڈ ہی لگے







No comments:
Post a Comment