انڈیا میں الکوحل والا سینیٹائزر پینے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے
ریاست آندھرا پردیش کے قصبے کُریچیدو کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سِدارتھ کوشال نے کہا کہ یہ افراد زیادہ مقدار میں سینیٹائزر پینے کے بعد ہوش کھو بیٹے تھے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا
سدارتھ کوشال نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے شراب کی سپلائی رک گئی تو ان لوگوں نے شراب کے متبادل کے طور پر سینیٹائزر پینے کا فیصلہ کیا
انڈیا میں ہر سال کچی اور زہریلی شراب پینے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں
دیسی شراب بنانے والے اکثر اس کی مقدار بڑھانے کے لیے اس میں میتھانول جو الکوحل کی انتہائی زہریلی قسم ہے اس میں شامل کر دیتے ہیں







No comments:
Post a Comment