پنجاب میں مارکیٹیں5 اگست تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

7/28/20

پنجاب میں مارکیٹیں5 اگست تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری



پنجاب پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ سے 27 جولائی کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی و تربیتی ادارے- شادی ہالز- کاروباری مراکز- ایکسپو ہالز- ریسٹورنٹس تفریحی پارکس- پلے ایریاز اور آرکیڈز- بیوٹی پارلر اور اسپاز- سینما اور تھیٹر بند رہیں گے۔
اس کے ساتھ ہی شائقین کے بغیر کانٹیکٹ پروفیشنل اسپورٹس کے علاوہ کھیلوں کے ٹورنامنٹس / میچز خواہ وہ انڈورہوں یا  آؤٹ ڈور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمام اسپورٹس کانٹیکٹس اور انڈور اسپورٹس کلبزاورمراکز بند رہیں گے۔
 نجی،معاشرتی،مذہبی عوامی اجتماعات  پر مکمل پابندی ہوگی۔
 تمام دکانیں- بازار- شاپنگ مالز اور پلازے بند رہیں گے لیکن فارمیسیز میں پوسٹل سروسز، پیٹرول پمپزاور ریسٹورنٹس کے لیے ٹیک / وے ہوم ڈیلیوری کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گروسری اسٹورز- بیکریز- کارنر شاپس- گوشت -پھل -سبزی-تندور اور دودھ کی دکانیں کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے 28 جولائی 12 بجے سے آئندہ 9 روز تک سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل تمام مویشی منڈیوں میں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا گیا
کابینہ کمیٹی کے اجلاس بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔
ااجلاس میں وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ صو بے میں لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز، گروسری اسٹورز، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے ہوں گے اور صرف مارکیٹیں بند ہوں گی۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عید کے موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور انہوں نے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کروانے پراظہار برہمی کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی کے اجتماعات کے لیے بننے والے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
راجا بشارت کا کہنا تھا کہ عید کے بعدنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اجلاس میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے کی سفارش جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages