تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں گریڈ 1 تا 16 کی آسامیاں جو ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی ہیں ختم کر
دی جائیں گیں : وفاقی حکومت
وزارتوں اور ڈویژنوں میں گریڈ 16 تک کی وہ اسامیاں جو ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی ہیں انہیں ختم کر
نے کی منظوری دے دی گئی یہ فیصلہ کابینہ کی عملدر آمد کمیٹی برائے ری آرگنائزیشن نے کیا ہے۔
فیصلے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی تجویز دی ہے اور اسے آفس
میمورنڈم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوادیا ہے۔
پچھلے دس سالوں میں وفاقی سرکاری ملازمین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کا
تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے بل میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جسکی وجہ سے وفاقی حکومت کا اسٹرکچر
عدم توازن اور بگاڑ کا شکار ہورہا ہے







No comments:
Post a Comment