چینی کمپنی ہواوے نے پاکستان میں انڈر گریجوایٹ ڈگری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے پاکستانی تعلیمی ادارے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ الحاق کیا ہے
پاکستان میں موجود ہوواوے سنٹرریموٹ ورچوئل ایونٹ کی مدد سےغلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےساتھ مل کر ایک نیا پروگرام متعارف کروائے گا تاکہ صنعتی معیار کو بہتر بنایا جاسکے
دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے اور اب ایک 4 سالہ ڈگری شروع کرائی جائے گی
اس پروگرام کو بی ایس- آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارٹنرڈ بائے ہوواوے کا نام دیا گیا ہے
دونوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اس تعلیمی پروگرام کی کامیابی پر تعلیمی میدان میں مزید کام کو آگے بڑھایا جائے گا جس سے پاکستانی الیکٹرونکس کی صنعت ترقی کرے گی






No comments:
Post a Comment