بغداد میں ڈرون حملوں کے ذریعے ایرانی جنرل کو قتل کرنے کے جرم میں ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
ایران نے بغداد میں ڈرون حملوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جرم میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور بہت سے دوسرے افراد جو واقع میں ملوث تھے کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انٹرپول سے مدد مانگ لی ۔ تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسی میہر نے بتایا کے تین جنوری کے ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں تقریباً تیس لوگوں ملوث تھے جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ ٹرمپ اور تیس دیگر لوگوں پر قتل اور دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں ۔
اگرچہ امریکی صدر کی گرفتاری کا تو کوئی خطرہ نہیں لیکن اس سے دونوں ملکوں میں کشیدگی مزید بڑھ جائے گی ۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری سمجھوتہ سے امریکی کو باہر نکال لیا ہے ۔







No comments:
Post a Comment