یہ واقع انڈیا کے ضلع علی پور میں پیش آیا
پولیس افسر نے بتایا کہ ایک عورت نےاپنے بیٹے کی بیوی اور ساس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے
پولیس کے مطابق مغربی بنگال کے علی پور دوار ضلع میں ہفتہ کے دن ایک 45 سالہ شخص نے صرف اس لئے خودکشی کرلی کہ اس کی اہلیہ اور ساس نے اس کی جھاڑو سے پٹائی کردی تھی ۔ سومتر افسر کی لاش شمکتلا پولیس کے اسٹیشن علاقہ میں ان کے گاوں کے گھر کی چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی ماں نے اس کی بیوی اور ساس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ میرا بیٹا جب اپنے سسرال گیا تو انہوں نے اس کی جھاڑو سے پٹائی کی تھی اور اس کو اپنی بیٹی سے ملنے بھی نہیں دیا۔ سومتر افسر کا سسرال اس کے گھر سے کچھ ہی دوری پر شمالی ماجد خانہ گاوں میں ہے جہاں وہ صبح گیا تھا ۔معاملہ سے وابستہ افسران نے بتایا کہ شکایت کے مطابق گھر لوٹنے کے بعد سومتر افسر نے پورا واقعہ اپنی ماں کو بتایا تھا اور خود کو اپنے بیڈ روم میں بند کرلیا تھا ، جہاں پر بعد میں اس کی لاش چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی ۔
پولیس کے مطابق انہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملہ کی انکوائری چل رہی ہے۔اس سلسلہ میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا







No comments:
Post a Comment