آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

6/5/20

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان





آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے لالی پوپ تیار ہے۔ آئندہ مالی سال میں ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے.اس 
لئے حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا۔ تین بجٹ اجلاسوں میں تنخواہیں دس ، پانچ فیصد اور بالکل نہ 

بڑھانے کی تجاویزدی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 21-2020ء کے دوران ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے۔

جس کےوجہ سےآئیندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ ہی ممکن ہے۔ اسی 

طرح آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا۔ جبکہ آئندہ بجٹ میں سود کی 

ادائیگیوں کے بجٹ کو کم نہیں کیا جائے گا۔  بجٹ کے حوالے سے تین اجلاس ہوچکے ہیں جس میں ایک اجلاس 

میں سرکاری مالزمین کی تنخواہیں دس فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی ایک اجلاس میں پانچ فیصد اور 

ایک میں کورونا کے باعث معاشی مشکلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بالکل اضافہ نہ کرنے کی بھی تجاویز دی گئی ہیں۔
  

واضح رہے وفاقی بجٹ 21-2020ء کی تیاری پرآج پھر وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوگا۔ جس 

میں وزیراعظم عمران خان کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ  وفاقی وزراء اسد 

عمر، حماد اظہر سمیت متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کو ہیلتھ بجٹ اور کورونا پر ریلیف 

پیکج سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔

بجٹ اجلاس میں بجٹ محصولات، زرمبادلہ بڑھانے ،درآمدی ڈیوٹی اور اشیاء خوردنوش پر ٹیکس کم کرنے کا پلان 

زیر بحث آئے گا۔  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ 21-2020ء پاکستان اور آئی ایم ایف کے 

درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ جس میں معلوم ہوا ہے کہ نئے مالی سال میں آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہو جائے 

گا۔ آئی ایم ایف پروگرام ستمبر تک محفوظ ہے جبکہ دسمبرکے اقتصادی جائزے میں مشکلات کا امکان ہے۔ آئی ایم 

ایفکی تجویز ہے کہ آئندہ مالی سال5100 ارب روپے کا ہدف رکھا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا ختم ہوتے 

ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages