سکول کھولنے سے متعلق وزیر تعلیم مراد راس کا اہم ٹویٹ - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

6/23/20

سکول کھولنے سے متعلق وزیر تعلیم مراد راس کا اہم ٹویٹ




 حکومت سکول کھولنے سے متعلق ایس اوپیز تیار کررہی ہے سکول کھولنے کی تاریخ سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا ٹویٹ


وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی تک سکول کھولنے کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ابھی ایس او پیز تیار کی جارہی ہیں۔ سکول کھولنے سے متعلق جو خبریں گردش کر رہی ہیں سب جھوٹی ہیں۔

 خبریں گردش کررہی ہیں کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے پندرہ جولائی سے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

 اطلاعات کے مطابق کلاسوں کا آغاز مرحلہ وار ہو گا۔  پہلے مرحلے میں نویں دسویں جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو اجازت دینے پر غورکیا جارہا ہے۔ اسکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے اور لازمی مضامین پڑھانے کی تجاویزپیش کی جائیں گی۔

جبکہ  وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے کے لئے صوبوں سے تجاویز طلب کی  ہیں۔   وزارت تعلیم نے ایک مراسلہ میں صوبوں سے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویر اور مکمل پلان 23 جون تک بھجوائیں جبکہ وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس طلب کی ہے۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔


تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز اور مکمل پلان میں طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات اس کا حصہ ہوں گے۔ اس معاملہ میں ایچ ای سی  وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages