دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے
پاکستانی پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ ابھی چل ہی رہا
ہے کہ ہمسایہ ملک سے بھی خبر آگئ بھارتی ہوابازی کے شعبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھی تقریباً چار ہزار پائلٹوں کے لائسنز مشکوک ہیں اس سلسلہ میں دو بھارتی پائیلٹس جن میں ایک کا تعلق بھارتی قومی ایئرلائنز اوردوسرے کا تعلق انڈوگو ایئرلائنز سے ہے گرفتارکر لئے گئے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق انڈوگو ایئرلائنز کی معطل لیڈی پائلٹ پرمیندرکور او بھارتی قومی ائیرلائنزکے کیپٹن جے
کےورما جعلی مارک شیٹ پیش کرنے کی وجہ سے گرفتار کئے گئےہیں
ڈائریکٹر جنرل بھارتی شہری ہوابازی کے مطابق مزید دو پائلٹس میناکشی سہگل اور سوران سنگھ کے لائسنز بھی مشکوک ہیں
یہ سب دو مہینے پہلے اس وقت سامنے آیا جب پرمندر کور گلاٹی کو لینڈنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تحقیق کی گئی
پھریہ معاملہ ایوی ایشن واچ ڈاگ ڈی جی سی اے کو بتایا گیا۔ ایئر لائن واچ ڈاگ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں 4000 پائلٹ لائسنس کی تحقیقات کی جا رہی ہے
بھارت کے ہوا بازی کے سکریٹری نسیم زیدی کا کہنا ہے کہ جعلی پائلٹ کے حوالہ سے ڈی جی سی اے کے ذریعہ 3000 سے 4000 پائلٹوں کے لائسنسوں کی تحقیقات کی جارہی ہے۔







No comments:
Post a Comment