ایٹم بم بنانے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھرکیا گیا - Global News

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

5/31/20

ایٹم بم بنانے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھرکیا گیا



ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھر کیا گیا ۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملتان میں میرے ماموں کے گھر ہوا تھا اور ڈاکٹر عبد القدیر خان صاحب سے اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے ۔ اس سے قبل شیخ رشید صاحب نے کہا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے راجا ظفر الحق گوہر ایوب اور انہوں نے کروائے  تھے جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔شیخ رشید کی طرف سے دیئے گئے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتاہےاور نوازشریف سےایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ چھینانہیں جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی نوازشریف کی مرضی کےبغیردھماکےہو ہی نہیں سکتےتھے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages